File Photo

جموں و کشمیر کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ رہا نہ مستقبل میں ہوگا: انجینئر عبدالرشید
04 جنوری 2017 (15:23)
0

مقبوضہ کشمیر میں عوامی اتحاد کے صدر اور نام نہاد کشمیر اسمبلی کے رکن انجینئر عبدالرشید نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ جموں و کشمیر کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ رہا نہ مستقبل میں ہوگا۔ جموں میں کشمیر اسمبلی میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کشمیر کے بارے میں بھارت کے غیر حقیقی موقف اور کشمیری عوام کے خلاف نو آبادیاتی دور جیسارویہ رکھنے پر بھارت پر سخت تنقید کی۔

انہوں نے اسمبلی کو یاد دلایا کہ مجاہدین نے ان پڑھ رکھے جانے یا مالی فوائد کے لئے بندوق نہیں اٹھائی بلکہ وہ ایسا اس لئے کررہے ہیں تاکہ بھارت کومجبور کیا جائے کہ وہ اقوام متحدہ میں کشمیریوں سے کئے گئے وعدے پورے کرے۔