File Photo

صوبے کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیاگیا ہے:زہری
04 جنوری 2017 (15:13)
0

بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ صوبے کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیاگیا ہے۔ وہ بدھ کے روز کوئٹہ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان شاخ کے عہدیداروں سے گفتگو کررہے تھے۔

انہوں نے پارٹی عہدیداروں کو مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کا کنونشن منعقد کرانے کی بھی ہدایت کی۔