File Photo

توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے بجلی کے منصوبے تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں:شہباز
04 جنوری 2017 (15:11)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے بجلی کے منصوبے تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں۔

بلوکی میں گیس سے چلنے والے بجلی گھر کا معائنہ کرنے کے بعد صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا2018 میں لوڈ شیڈنگ ختم کرد ی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ ملک ترقی اورخوشحالی کی طرف گامزن ہے۔
بارہ سو میگاواٹ صلاحیت کا گیس سے چلنے والا بجلی گھر ستائیس مہینے کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا جائے گا جس سے سستی بجلی پیدا ہوگی۔