File Photo

سپریم کورٹ کا پانامہ پیپرز سے متعلق مقدمے کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ
04 جنوری 2017 (15:08)
0

سپریم کورٹ نے پانامہ پیپرز سے متعلق مقدمے کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے پانچ رکنی بڑے بینچ نے بدھ کی صبح مقدمے کی سماعت شروع کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے اپنے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہاکہ انہیں موجودہ بینچ پر کوئی اعتراض نہیں۔ 

جسٹس عظمت سعید نے کہاکہ اگر بینچ پر اعتراض نہیں تو پھر ذرائع ابلاغ کے ذریعے بیانات دینے سے گریز کیا جائے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ نیا بینچ تمام دستاویز کا جائزہ لے گا۔ ایڈووکیٹ طارق اسد نے اپنے دلائل میں کہاکہ ان تمام افراد کیخلاف تحقیقات شروع کی جائے جن کے نام پانامہ پیپرز میں شامل ہیں۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سماعت جمعرات تک ملتوی کرتے ہوئے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے کہاکہ وہ بینچ کی طرف سے پوچھے گئے سوالات یا ریمارکس کا حوالہ دے کر تبصرے کرنے سے گریز کریں۔