وزیراعظم کی گیس صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت
04 جنوری 2017 (15:02)
0

وزیراعظم محمد نوازشریف نے پٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وزیر کوہدایت کی کہ گیس صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کا عمل یقینی بنایا جائے۔ وہ بدھ کے روز اسلام آباد میں پیٹرولیم اورقدرتی وسائل کے وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی سے باتیں کررہے تھے۔

وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ توانائی کے منصوبوں سے متعلق تعاون بڑھایا جائے۔
پیٹرولیم کے وزیر نے وزیراعظم کو اپنی وزارت کے منصوبوں خصوصاً ملک بھر میں تیل و گیس کی تلاش کے شعبے کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے ایل این جی کی درآمد اورمختلف شعبوں کو تیل کی فراہمی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا۔