File Photo

ملک کے بالائی ،وسطی اور شمالی علاقوں میں بارش
04 جنوری 2017 (13:09)
0

ملک کے بالائی ،وسطی اور شمالی علاقوں میں آج بارش ہورہی ہے جس سے طویل خشک سالی کا سلسلہ ختم ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کو بتایا کہ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، پشاور، ہزارہ ریجن، مردان، مالاکنڈ، دیر، چترال کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔