File Photo

شہباز شریف کی مقامی حکومتوں کے نمائندوں کو ایمانداری سے عوام کی خدمت کی ہدایت
04 جنوری 2017 (12:19)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ مقامی حکومتیں عوام کے مسائل کے حل میں موثر کردار ادا کریں گی۔
وہ بدھ کے روز لاہور میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کے نئے منتخب میئر مبشر جاوید سے باتیں کررہے تھے۔ وزیراعلیٰ نے مقامی حکومتوں کے نمائندوں کو ایمانداری اور یکجہتی کے ساتھ عوام کی خدمت کی ہدایت کی۔