سید مراد علی شاہ نے منصوبوں پرکام کا معیار یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

File Photo

وزیراعلیٰ سندھ کی صحت کے شعبے میں ترقیاتی سکیموں پر کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت
04 جنوری 2017 (12:03)
0

سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے متعلقہ افسروں کو صحت کے شعبے میں ترقیاتی سکیموں پر کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وہ بدھ کے روز صبح کراچی میں صحت کے شعبے میں ترقیاتی سکیموں سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ انہوں نے منصوبوں پرکام کا معیار یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محکمے کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔