File Photo

طاہر ہ بخاری کی پی ٹی آئی کے احتجاج اور دھرنوں کی سیاست کی مذمت
04 جنوری 2017 (11:59)
0

قومی اسمبلی کی رکن طاہر ہ بخاری نے پی ٹی آئی کی قیادت کے احتجاج اور دھرنوں کی سیاست کی مذمت کی ہے۔

ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے شروع کئے گئے ترقی کے عمل کو سست روی کا شکار کرنا چاہتی ہے تاہم وہ اس میں کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔
طاہرہ بخاری نے کہاکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین پانامہ پیپرز پر شورو غوغہ کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوںنے کہا خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے سرکاری اداروں کی کارکردگی خراب ہے اور بد عنوانی میںاضافہ ہوا ہے۔
قومی اسمبلی کی رکن نے کہاکہ عمران خان نے اپنے کزن کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا سربراہ تعینات کیا ہے۔
انہوں نے کہا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت کس طرح چلائی جارہی ہے۔