صبح اور رات کے اوقات میں پنجاب کے میدانی علاقوںاور بالائی سندھ میں بدستور شدید دھند چھائی رہے گی

File Photo

محکمہ موسمیات کیمطابق ملک کے بیشتر مقامات پر موسم سرد اور خشک رہیگا
04 جنوری 2017 (10:12)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آج ملک کے بیشتر مقامات پر موسم زیادہ تر سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
تاہم مالاکنڈ ،ہزارہ، پشاور،مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا،لاہور،کوہاٹ ، بنوں ،ڈیرہ اسماعیل خان، ژوب اورکوئٹہ ڈویژنوں ،اسلام آباد،فاٹا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش جبکہ پہاڑوں پربرفباری ہونے کاامکان ہے۔صبح اور رات کے اوقات میں پنجاب کے میدانی علاقوںاور بالائی سندھ میں بدستور شدید دھند چھائی رہے گی۔
آج صبح ریکارڈ کیاگیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت
اسلام آباد،لاہوراورپشاور 11 ڈگری سینٹی گریڈ,کراچی 17,کوئٹہ 5,گلگت تی3,مری 4 ،اورمظفرآباد 6 ڈگری سینٹی گریڈ