File Photo

شمالی کوریا اشتعال انگیز کاروائیوں سے گریز کرے: امریکہ
04 جنوری 2017 (10:06)
0

امریکہ نے شمالی کوریا پر زوردیاہے کہ وہ اشتعال انگیزکارروائیوں سے گریز کرے۔پینٹاگون کے ترجمان پیٹرکوک نے ایک نیوزبریفنگ میں بتایا کہ امریکہ کو اپنے بیلسٹک میزائل دفاعی نظام اپنے اتحادیوں اوراپنے ملک کے دفاع پراعتمادہے۔
امریکہ کا یہ ردعمل شمالی کوریا کی جانب سے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کاتجربہ کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آیاہے۔