File Photo

موٹروے ایم تھری، ایم فور اور نیشنل ہائی وے پر بعض مقامات پر شدید دھند
04 جنوری 2017 (10:01)
0

موٹروے ایم تھری ، ایم فور اورنیشنل ہائی وے پر بعض مقامات پرشدیددھندہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق ایم تھری پر پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک اور ایم فور پر گوجرہ سیکشن حد نگاہ صفر ہونے کے باعث ٹریفک کیلئے بند کردیاگیاہے۔
اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، میاں چنوں اوربہاولپور میں بعض مقامات پر شدیددھند کے باعث حد نگاہ صفر ہے۔ڈرائیوروں کو فوگ لائٹس استعمال کرنے اور کسی پریشانی کی صورت میں ہیلپ لائن 130پررابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔