File Photo

کشمیر سےمتعلق دو روزہ بین الپارلیمانی سیمینار جمعرات سے اسلام آباد میں شروع ہوگا
04 جنوری 2017 (09:48)
0

کشمیر کے بارے میں دوروزہ بین الپارلیمانی سیمینار جمعرات سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے جس کا اہتمام ینگ پارلیمنٹیرینز فورم نے کیا ہے۔
اس سیمینار کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کی حالت زار اور گزشتہ برس جولائی میں برہان وانی کی شہادت کے بعد شروع ہونے والی حق خودارادیت کے حصول کی نئی تحریک کے بعد بھارتی مظالم سے متعلق مسائل کا جائزہ لینا ہے۔ سیمینار میں 4 سو ملکوں کے مندوبین کے علاوہ بین الاقوامی پارلیمانوں کے 20 نمائندوں اور یورپی پارلیمنٹ، برطانیہ، کینیڈا اور شمالی امریکہ سے ماہرین شرکت کرینگے۔