پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گہرے میری ٹائم روابط قائم ہیں اوروہ ایک دوسرے کے ساتھ کئی شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں

File Photo

پاکستان میری ٹائم سیکورٹی کے بحری جہاز چارروزہ خیر سگالی دورے پر کل کولمبو بندرگاہ پہنچیں گے
04 جنوری 2017 (09:36)
0

پاکستان میری ٹائم سیکورٹی کے بحری جہازHingol اور Basol چار روزہ خیرسگالی دورے پر کل کولمبوکی بندرگاہ پہنچیں گے جو دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کاآئینہ دارہے۔پاک بحریہ کے جہاز خیر سگالی کے طور پر اکثر سری لنکا جاتے ہیں۔موجودہ دورے کا مقصد سری لنکا اور پاکستان کے درمیان موجودہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانا ہے۔

کولمبو میں قیام کے دورانHingol اور Basol سری لنکا کی بحریہ کے ساتھ پیشہ ورانہ مشقوں میں حصہ لیں گے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گہرے میری ٹائم روابط قائم ہیں اوروہ ایک دوسرے کے ساتھ کئی شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں۔