نئے بنچ میں جسٹس اعجازافضل،جسٹس گلزاراحمد، جسٹس شیخ عظمت سعید اورجسٹس اعجازالحسن شامل ہیں۔

File Photo

سپریم کورٹ نے پانامہ پیپرز سے متعلق مقدمے کی دوبارہ سماعت شروع کردی
04 جنوری 2017 (09:31)
0

سپریم کورٹ نے پانامہ پیپرز سے متعلق مقدمے کی دوبارہ سماعت اسلام آباد میں شروع کردی ہے۔ جسٹس آف سعیدکھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کاپانچ رکنی بڑابنچ سماعت کررہاہے۔

نئے بنچ میں جسٹس اعجازافضل،جسٹس گلزاراحمد، جسٹس شیخ عظمت سعید اورجسٹس اعجازالحسن شامل ہیں۔ اپنے دلائل میں ایڈووکیٹ طارق اسد نے کہاکہ ان تمام افراد کیخلاف تحقیقات کی جائیں جن کے نام پانامہ پیپرز میں آئے ہیں۔
اپنے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے کہاکہ انہیں موجودہ بینچ پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
جسٹس عظمت سعید نے کہاکہ اگر بینچ پر کوئی اعتراض نہیں ہے تو ذرائع ابلاغ کے ذریعے بیانات دینے سے گریز کیا جائے۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ نیا بینچ پانامہ پیپرز سے متعلق تمام دستاویز کا جائزہ لے گا۔