وزیرِ تجارت نے کہاکہ لوگ صوبہ خیبرپختونخوا میں ہونیوالے ترقیاتی اورفلاحی کاموں سے اچھی طرح باخبر ہیں

File Photo

ملک میں لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی ، معاشی اشاریے بہتر ہوئے: خرم دستگیر
04 جنوری 2017 (09:13)
0

وزیرتجارت خرم دستگیرخان نے کہاہے کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیو ں کی بدولت امن بحال ہوا ہے ، لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی ہوئی اورمعاشی اشاریے بہتر ہوئے ہیں۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ عوام مسلم لیگ نون کی حکومت کی پالیسیو ں پر مکمل اعتماد کااظہار کررہے ہیں۔خرم دستگیرنے کہاکہ لوگ صوبہ خیبرپختونخوا میں ہونیوالے ترقیاتی اورفلاحی کاموں سے اچھی طرح باخبر ہیں۔
ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں سندھ، بلوچستان اورخیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کے تحفظات دور کردیئے ہیں۔