احسن اقبال نے کہاکہ ہماری انسانی تہذیب کی ترقی کیلئے علم اورٹیکنالوجی ناگزیرہیں

File Photo

سائنس ، ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے ایک ورکنگ گروپ قائم کیا جائے: احسن اقبال
04 جنوری 2017 (08:38)
0

وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے ملک میں سائنس اورٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے ایک ورکنگ گروپ قائم کرنے پرزوردیاہے۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں پاکستان میں سائنسی تعلیم اورتحقیق کے فروغ کے بارے میں ایک گول میز کانفرنس کے موقع پر کہی۔احسن اقبال نے کہاکہ ہماری انسانی تہذیب کی ترقی کیلئے علم اورٹیکنالوجی ناگزیرہیں۔
انہوں نے کہاکہ آئندہ 10 برسوں کے دوران امریکہ پاکستان علمی راہداری کے تحت ملک کے 10 ہزار اساتذہ کو تعلیم کے حصول کیلئے امریکہ بھیجاجائے گا۔
کانفرنس کے شرکاء نے ملک میں سائنسی تعلیم اورتحقیق کے فروغ کے مختلف طریقوں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے سائنس کے نصاب پرنظرثانی ، سائنس اساتذہ کی تربیت ،پرائمری اورہائی سکولوں میں کمپیوٹراورسائنس کی لیبارٹریوں کے قیام اورطلباء کے درمیان سائنسی مقابلے اور میلے منعقد کرنے پرزوردیا۔