وزیر اعلیٰ نے لائوڈ سپیکر اور مذہبی منافرت پرمشتمل مواد پر عائد پابندی پرسختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی

File Photo

حکومت صوبے میں امن و امان کی بحالی کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کر رہی ہے: شہباز شریف
04 جنوری 2017 (08:22)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہاہے کہ حکومت صوبے میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے جدیدٹیکنالوجی استعمال کررہی ہے۔لاہور میں امن وامان کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قومی لائحہ عمل کے تحت دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔
شہبازشریف نے کہاکہ سیف سٹی پراجیکٹ لاہور میں شروع کیا گیا ہے جبکہ یہ منصوبہ رواں سال کے دوران صوبے کے 6 بڑے شہروں میں بھی شروع کیاجائے گا۔انہوں نے لائوڈ سپیکر اور مذہبی منافرت پرمشتمل مواد پر عائد پابندی پرسختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ۔