امریکہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان، روس اور چین کے درمیان مذاکرات کاخیرمقدم کرتاہے

File Photo

پاکستان، بھارت سندھ طاس معاہدے پر اپنے اختلافات مذاکرات کے ذریعے ختم کریں : کربی
04 جنوری 2017 (06:56)
0

امریکہ نے پاکستان اوربھارت پرزوردیاہے کہ وہ سند ھ طاس معاہدے پراپنے اختلافات مذاکرات کے ذریعے ختم کریں۔یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے واشنگٹن میں روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران کہی۔انہوں نے سندھ طاس معاہدے کو دونوں ملکوں کے درمیان پرامن تعاون کی مثال قرار دیا جس پر گزشتہ 50 برسوں سے عملدرآمد کیاجارہاہے۔
ترجمان نے کہاکہ وزیرخارجہ جان کیری نے اس مسئلے پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے بھی بات چیت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ مختلف امور پر پاکستان اوربھارت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ترجمان نے کہاکہ امریکہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان، روس اور چین کے درمیان مذاکرات کاخیرمقدم کرتاہے۔