سال کے آخر تک نیشنل گرڈ میں 10000میگاواٹ اضافی بجلی شامل کی جائے گی
04 فروری 2017 (20:55)
0

اس سال کے آخر تک نیشنل گرڈ میں دس ہزار میگاواٹ اضافی بجلی شامل کی جائے گی۔ یہ بات پانی وبجلی کے سیکرٹری یونس ڈاگہ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایک اجلاس کو بتائی۔

وفاقی سیکرٹری نے کہا کہ وزارت زیر تعمیر ایل این جی بجلی گھروں پر پیشرفت کی نگرانی کررہی ہے۔ پانی وبجلی کے وزیر خواجہ محمد آصف نے اس موقع پر کہا کہ حکومت بجلی کی تقسیم کے نظام کو بہتربنانے پر بھی توجہ دے رہی ہے۔
وزیر خزانہ نے ملک میں توانائی کی قلت کے مسئلے کا موثر حل تلاش کرنے کیلئے وزارت پانی وبجلی کی ٹھوس کوششوں کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت موجودہ دور کیلئے توانائی کی فراہمی بہتر بنانے کے علاوہ مستقبل کیلئے اس مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہتی ہے۔