File Photo

شروع کئے گئے بڑے منصوبوں سے پاکستان معاشی طور پر خوشحال ہوگا:آفتاب
04 فروری 2017 (19:32)
0

پارلیمانی امور کے وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے مختلف شعبوں میں شروع کئے گئے بڑے منصوبوں سے پاکستان معاشی طور پر مضبوط اور خوشحال ہوگا۔

انہوں نے یہ بات ضلع اٹک کے گائوں سدھریال میں گیس کی فراہمی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں سے پاکستان میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا۔