File Photo

حکومت نے علاج معالجے کی معیاری سہولت یقینی بنانے کا عزم کررکھا ہے:سائرہ
04 فروری 2017 (19:08)
0

صحت کی وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے لوگوں کیلئے علاج معالجے کی معیاری سہولت یقینی بنانے کا عزم کررکھا ہے۔

حافظ آباد میں ضلعی رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل متعلقہ محکموں کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔
وزیر مملکت کو اس موقع پر ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بتایاگیا۔