وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا ہے کہ اگر کشمیر میں استصواب رائے نہیں کرایا جاتا تو پھر کشمیری یہ سوچنے میں حق بجانب ہوں گے کہ عالمی برادری نے دہرا معیار اپنا رکھا ہے۔

عالمی طاقتیں خطے میں پائیدار امن یقینی بنانے کیلئے کشمیر کے عوام کی مشکلات حل کریں:پاکستان
04 فروری 2017 (12:08)
0

پاکستان نے کہا ہے کہ وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لئے ان کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دلانے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں استصواب رائے کرائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان میں عوام کو بنیادی حقوق دینے کیلئے ریفرنڈم کریا جا سکتا ہے تو پھر کشمیر کے عوام کو ایسے ہی حقوق دینے سے انکار کا کوئی جواز نہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر کشمیر میں استصواب رائے نہیں کرایا جاتا تو پھر کشمیری یہ سوچنے میں حق بجانب ہوں گے کہ عالمی برادری نے دہرا معیار اپنا رکھا ہے۔احسن اقبال نے عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ خطے میں پائیدار امن وسلامتی یقینی بنانے کے لئے کشمیر کے عوام کی مشکلات حل کریں ۔