معاہدے کے تحت پاکستان ، تاجکستان اور کرغزستان سے 9.35 سینٹس بشمول تمام چارجز کے ساتھ ایک ہزار میگاواٹ بجلی درآمد کرے گا۔

کاسا-1000معاہدے پر دستخط:پاکستان ایک ہزار میگاواٹ بجلی درآمد کریگا
04 دسمبر 2014 (19:18)
0

پاکستان نےافغانستان ، تاجکستان اور کرغزستان کے ساتھ جمعرات کو استنبول میں کاسا 1000 معاہدے کے تحت ایک ہزار میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کے معاہدے پر دستخط کئے۔
پانی وبجلی کے وزیرخواجہ محمد آصف نے پاکستانی وفد جبکہ تاجکستان کے وفد کی قیادت نائب وزیراعظم اورافغان اورکرغزستان کے وفود کی قیادت ان کے توانائی کے وزراء نے کی۔
معاہدے کے تحت پاکستان ، تاجکستان اور کرغزستان سے 9.35 سینٹس بشمول تمام چارجز کے ساتھ ایک ہزار میگاواٹ بجلی درآمد کرے گا۔
CASA-1000 منصوبے کوعالمی بنک کے مالی تعاون سے 2018ء تک مکمل کرلیاجائے گا۔ توانائی کے اس منصوبے کیلئے تاجکستان 70فیصد جبکہ کرغزستان تیس فیصد بجلی فراہم کرے گا۔
منصوبے سے خطے میں توانائی کی تجارت کو فروغ ملے گا جس سے پائیدار ترقی ممکن ہوسکے گی۔