وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان کو نفرت اور عدم برداشت کی سیاست کو فروغ نہیں دیناچاہیے۔

حکومت تحریک انصاف سے نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے تیار ہے:احسن اقبال
04 دسمبر 2014 (20:10)
0

منصوبہ بندی اورترقی کے وزیراحسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت سیاسی اختلافات کو حل کرنے کیلئے تحریک انصاف کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ آج (جمعرات) لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اگرمذاکرات کی کامیابی کیلئے سنجیدہ ہیں تو وہ اپنی مذاکراتی ٹیم کو مکمل اختیارات دیں۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان کو نفرت اور عدم برداشت کی سیاست کو فروغ نہیں دیناچاہیے۔


انہوں نے کہاکہ وزیراعظم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں تاکہ قومی مسائل کوحل کرکے ملک میں ترقی اورخوشحالی کا سفریقینی بنایاجائے۔ تحریک انصاف کی ہڑتال کی اپیل کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ حکومت کسی کو بھی ملک کی معیشت اور برآمدات میں خلل ڈالنے نہیں دے گی۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی 80فیصد برآمدات لاہور،کراچی اور فیصل آباد سے کی جاتی ہے اورتمام بین الاقوامی آرڈرز کی کلیئرنس دسمبر میں ہوتی ہے۔