نوازشریف نے افغان حکومت کی مذاکرات کی اپیل اور اختلافات کو سیاسی طریقے سے ختم کرنے کے عزم کا خیر مقدم کیا۔

 عالمی برادری افغانستان کو پرامن اورخوشحال ملک بنانے کیلئے آگے بڑھے:وزیراعظم
04 دسمبر 2014 (23:02)
0

وزیراعظم نوازشریف نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان کو ایک پرامن مستحکم متحد اور خوشحال ملک بنانے کے مشترکہ مقصد کیلئے آگے بڑھے۔
افغانستان کے بارے میں لندن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس مقصد کے حصول کیلئے بین الاقوامی شراکت داروں کے سامنے غور کیلئے نو نکاتی منصوبہ پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں افغانستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام اور لوگوں کو ان کا جائز مقام دیتے ہوئے افغانستان کے ساتھ گہرے تعلقات کا واضح پیغام دیا گیاہے۔
وزیراعظم نے عالمی برادری پر یہ بھی زور دیا کہ وہ پچاس لاکھ افغان پناہ گزینوں کے دوبارہ بہتر آباد کاری کیلئے تعمیری ماحول پیدا کرنے میں مدد کرتے ہوئے نئی حکومت کی انہیں وطن واپس لانے کی خواہش کی بھی حمایت کرے۔
نواز شریف نے کہا کہ پاکستان افغانستان حکومت کی دوراندیشی پر مبنی سوچ اور اصلاحاتی پروگرام کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے افغان حکومت کی مذاکرات کی اپیل اور اختلافات کو سیاسی طریقے سے ختم کرنے کے عزم کا خیر مقدم کیا۔