روسٹک گلوبل ریسورسز کے سربراہ نے ادارے کے توانائی کے منصوبوں میں وزیراعظم کی دلچسپی کا خیرمقدم کیا ۔

توانائی بحران حل کیلئےمختلف منصوبےشروع کئے:نوازشریف
04 دسمبر 2014 (19:23)
0

وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت نے توانائی کے بحران پرقابو پانے کیلئے توانائی کے قلیل ، وسط اور طویل مدتی منصوبے شروع کئے ہیں۔
وہ جمعرات کو لندن میں روسٹک گلوبل ریسورسز کے سربراہMndrei Korobov سے باتیں کررہے تھے ۔
انہوں نے امیدظاہر کی کہ کارپوریشن پاکستان کے توانائی کے شعبے کے استحکام میں اہم کردارادا کرے گی۔
اس موقع پر روسٹک گلوبل ریسورسز کے سربراہ نے ادارے کے توانائی کے منصوبوں میں وزیراعظم کی دلچسپی کا خیرمقدم کیا ۔
ROSTEC گلوبل ریسورسز سروس کی ایک کارپوریشن ہے جسے سول ،عسکری اور دوہرے مقاصد کی غرض سے جدید ٹیکنالوجی کی صنعتی پیداوار کی ترقی، مصنوعات سازی اور برآمدات کے مقاصد کیلئے 2007ء میں قائم کیاگیا تھا۔
کارپوریشن چھ سو تریسٹھ اداروں پرمشتمل ہے جو اس وقت تیرہ ہولڈنگ کمپنیوں کا حصہ ہیں ان میں سے آٹھ کمپنیاں عسکری اورصنعتی کمپلیکس اور پانچ سول شعبوں میں کام کرتی ہیں۔