ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان ثمینہ پرویز نے نشریاتی نظام کو جدید بنانے میں مدد دینے پر جاپان کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

 فقیرآبادمیں 500کلوواٹ کےجدید ڈیجیٹل ٹرانسمیٹرکی تنصیب
04 دسمبر 2014 (13:36)
0

ریڈیو پاکستان نے فقیر آباد میں پانچ سوکلوواٹ کا جدید ڈیجیٹل ٹرانسمیٹر نصب کیا ہے جس کا مقصد پانچ سو پچاسی کلوہرٹز میں اپنی میڈیم ویوز نشریات کا دائرہ بڑھانا ہے۔

جاپان کے تکنیکی اور مالی معاونت سے نیشنل براڈکاسٹنگ ہاوس کے سٹوڈیوز کی تزئین وآرائش کی گئی ہے اور نئے ٹرانسمیٹرز نصب کئے گئے ہیں۔تزئین وآرائش شدہ سٹوڈیوز اور ٹرانسمیٹرز پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے حوالے کرنے سے متعلق دستخطوں کی تقریب  نیشنل براڈکاسٹنگ ہاوس اسلام آباد میں ہوئی۔


اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ریڈیو پاکستان کی ڈائریکٹر جنرل ثمینہ پرویز نے ادارے کے سگلنلز اور نشریات کے نظام کو جدید بنانے میں مدد دینے پر جاپان کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ نئے ٹرانسمیٹرز کی تنصیب سامعین تک بہتر نشریات پہنچانے کے لئے پرانے ٹرانسمیٹروں کی تبدیلی کے حوالے سے ریڈیو پاکستان انتظامیہ کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں سامعین اب شفاف آواز میں پروگرام سن سکیں گے۔