اردو، پنجاب، پوٹھوہاری، ہند کو ، پشتو، شینا اوربلتی زبانوں میں روزانہ چودہ گھنٹے کی نشریات پانچ سو مربع کلومیٹر علاقے میں سنی جاسکیں گی ۔

ریڈیو پاکستان کی585کلو ہرٹز نشریات کاآغاز
04 دسمبر 2014 (22:34)
0

ریڈیوپاکستان اسلام آباد جمعہ کو 585 کلوہرٹز پرنشریات کا باقاعدہ آغاز کررہا ہے ۔
جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پرمشتمل 500 کلوواٹ کے نئے میڈیم ویوٹرنسمیٹر کے افتتاح کیلئے نیشنل براڈ کاسٹنگ ہائوس میں ایک تقریب ہوگی ۔
یہ طاقتور ٹرانسمیٹر 38سال پرانے میڈیم ویو ٹرانسمیٹر کی جگہ لے گا اوراس سے خیبرپختونخوا، فاٹا، پنجابی  اور گلگت بلتستان میں صاف نشریات سنائی دے گی۔
اردو، پنجاب، پوٹھوہاری، ہند کو ، پشتو، شینا اوربلتی زبانوں میں روزانہ چودہ گھنٹے کی نشریات پانچ سو مربع کلومیٹر علاقے میں سنی جاسکیں گی ۔
یہ ٹرانسمیٹر اور نیشنل براڈ کاسٹنگ ہائوس کے سٹوڈیوز کی تزئین وآرائش جاپان کی تکنیکی اورمالی معاونت سے کی گئی ہے ۔