مقبوضہ کشمیرمیں پیرکوبھارتی وزیراعظم کےمجوزہ دورے کے موقع پرمکمل ہڑتال کی جائے گی
04 دسمبر 2014 (13:19)
0

مقبوضہ کشمیر میں پیر کو بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے مجوزہ دورے کے موقع پر مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ہڑتال کی اپیل بزرگ حریت رہنماء سید علی گیلانی اور جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کی۔


محمد یاسین ملک نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ جیل سے اپنے پیغام میں کہا کہ جنوبی ایشیاء میں امن واستحکام کو یقینی بنانے کے لئے بھارت کو نام نہاد انتخابات کا ڈھونگ رچانے کے بجائے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں۔


ادھر ، سید علی گیلانی نے سرینگر سے جاری کئے گئے ایک بیان میں بھی بڈگام ، پلوامہ اور بارہ مولا کے اضلاع میں منگل کو انتخابی ڈرامے کے تیسرے مرحلے کے موقع پر عام ہڑتال کی اپیل کی ہے۔