وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان ایک پرامن ، مستحکم ،متحد اور خو شحال افغانستان کے مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے مصروف عمل ہیں۔

وزیراعظم کاپاک افغان مضبوط یکجہتی کا اعادہ
04 دسمبر 2014 (23:02)
0

وزیراعظم نواز شریف نے افغان عوام کے ساتھ پاکستان کی مضبوط یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری پر افغانستان کی مزید مدد پر زور دیا۔
افغانستان بارے لندن میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان ایک پرامن ، مستحکم ،متحد اور خو شحال افغانستان کے مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے مصروف عمل ہیں۔
وزیر اعظم نواز شریف نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کے اعلان کا خیر مقدم کیا اور اختلافات کو سیاسی ذرائع سے حل کرنے کا عزم کیا۔
انہوں نے حالیہ دورہ پاکستان کے موقع پر صدر اشرف غنی کی ملاقات کا حوالہ دیا۔