قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی کااجلاس وزیر خزانہ اسحق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا

ایکنک نے 8ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی
04 دسمبر 2014 (22:26)
0

اجلاس کی صدارت وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کی۔
قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی نے 157ارب روپے لاگت کے آٹھ منصوبوں کی منظوری دی ہے ۔
یہ اجلا س جمعرات کو اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کی ۔
اجلاس میں چالیس میگاواٹ کے DOWARIAN اور پینتیس میگا واٹ کے نگدرپن بجلی منصوبوں کی منظوری دی گئی ۔
دیگر منظور کئے جانے والے منصوبوں میں ریلوے ،بنیادی ڈھانچے اور لائیو سٹاک کے منصوبے شامل ہیں۔