ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ مذاکرات کی بحالی بھارت کی ذمہ داری ہے۔

پاکستان خطے میں پائیدار ترقی کیلئے امن کا خواہاں
04 دسمبر 2014 (22:38)
0

پاکستان نے کہا ہے کہ وہ خطے میں پائیدار ترقی کیلئے ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن چاہتا ہے ۔
یہ بات دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے جمعرات کے روز اسلام باد میں ہفتہ وار بریفنگ میں کہی ۔
انہوں نے کہاکہ ہم دوسرے ممالک کے امور میں عدم مداخلت کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور دوسرے فریقین سے بھی اسی کی امید کرتے ہیں۔
پاک بھارت مذاکراتی عمل کی بحالی سے متعلق ایک سوال پرترجمان نے کہاکہ ان کی ذمہ داری اب بھارت پر ہے ۔
انہوں نے کہاکہ بھارت نے بلاجواز یکطرفہ طورپر پاکستان کے ساتھ سیکرٹری سطح کے طے شدہ مذاکرات منسوخ کئے تھے ۔
ایک اورسوال پر ترجمان نے کہاکہ افغانستان میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات مضبوط ہورہے ہیں۔
تسنیم اسلم نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں استحکام ، امن اور خوشحالی چاہتا ہے اورکسی خاص فریق کی حمایت نہیں کرتا انہوں نے کہاکہ ہماری حمایت افغان عوام کے ساتھ ہے ۔