بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کو پچھلے پینتیس سال سے مختلف تنازعات کا سامنا ہے۔

آرمی چیف کا کشمیراور فلسطین کے مسئلوں کو حل کرنے کی ضرورت پر زور
04 دسمبر 2014 (11:27)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کشمیر اور فلسطین کے مسئلوں کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وہ آج (جمعرات) ایکسپو سینٹر کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز2014 سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی ضرورتیں وقت کے ساتھ تبدیل ہو رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم بہت بہادر ہے اور ہمیں اپنے نصب العین کے تحفظ کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہیں۔
بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کو پچھلے پینتیس سال سے مختلف تنازعات کا سامنا ہے اور بڑھتی ہوئی غربت اور بیروزگاری بھی بڑے چیلنجز ہیں۔