وزیراعظم نے تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں برطانوی تعاون کا خیرمقدم کیا ۔

 لندن:وزیراعظم نوازشریف سے آغاخان اور جسٹن گریننگ کی ملاقات
04 دسمبر 2014 (17:11)
0

پرنس شاہ کریم آغاخان نے آج (جمعرات) لندن میں وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے ان کی خدمات کی تعریف کی۔

بین الاقوامی ترقی کی برطانوی وزیر جسٹن گریننگ نے لندن میں وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی۔
وزیراعظم سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ برطانوی حکومت پاکستان کی سماجی اوراقتصادی ترقی چاہتی ہے ۔
وزیراعظم نے تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں برطانوی تعاون کا خیرمقدم کیا ۔

دریں اثناء امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی ۔
دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔