وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ لاہور کو بندکرنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

عمران خان اقتدار کی خواہش پوری کرنے کیلئے آئینی طریقے اختیار کریں:پرویزرشید
04 دسمبر 2014 (10:45)
0

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے کہا ہے کہ وہ اپنی اقتدار میں آنے کی خواہش پوری کرنے کیلئے سیاسی اور آئینی طریقے اختیار کریں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ لاہور کو بندکرنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔


وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف کے سابق صدر جاوید ہاشمی نے جمہوریت کیخلاف تحریک انصاف کے سربراہ کے مذموم عزائم سے بروقت آگاہ کردیا تھا۔