دوہا سے وطن واپسی پر لاہور کے ہوائی اڈے پر صحافیوں سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے قطر کے دورے کو انتہائی کامیاب قرار دیا ۔

قطر نے پاکستان میں اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہرکی:شہباز شریف
04 دسمبر 2014 (14:27)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قطر کے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔

آج صبح دوہا سے وطن واپسی پر لاہور کے ہوائی اڈے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنے قطر کے دورے کو انتہائی کامیاب قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔


انہوں نے کہا کہ میں نے دوہا میں قطر کے حکام اور تاجروں سے مفید اور نتیجہ خیز ملاقاتیں کیں۔ قطر کی کمپنیاں پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ لگانے کی خواہش مند ہیں جس سے ملک کی معیشت مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔