وزیراعظم نواز شریف برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی دعوت پر کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

افغانستان بارے کانفرنس آج لندن میں ہو رہی ہے
04 دسمبر 2014 (13:57)
0

افغانستان کے بارے میں کانفرنس آج (جمعرات) لندن میں ہو رہی ہے۔وزیراعظم محمد نواز شریف برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی دعوت پر کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم کے قومی سلامتی اورخارجہ امور کے مشیرسرتاج عزیز کانفرنس کے وزارتی سطح کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریںگے جس میں مختلف شعبوں میں وسیع تر علاقائی تعاون سے متعلق مواقع اور ان کی راہ میں حائل چیلنجوں سے متعلق معاملوں پر غور کیا جائے گا۔

افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف برطانوی وزیر داخلہ تھریسا مے ،برطانیہ کے بین الاقوامی تعلقات کے وزیر جسٹن گرنینگ اور امریکی وزیر خارجہ جا ن کیری سے بھی دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔