ایک انٹرویو میں نجکاری کے وزیر مملکت نے کہا کہ لوگوں کے فائدے کے لئے اقتصادی ترقی ضروری ہے۔

حکومت عوام کی سہولت کے لئے معیشت کی بحالی پر توجہ دے رہی ہے: محمد زبیر
04 دسمبر 2014 (14:09)
0

نجکاری کے وزیر مملکت محمد زبیر نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی سہولت کے لئے معیشت کی بحالی پر توجہ دے رہی ہے۔پی ٹی وی سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کے فائدے کے لئے اقتصادی ترقی ضروری ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت عام آدمی کی بہتری کے لئے اقتصادی اور سیاسی استحکام کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔انہوں نے تحریک انصاف پر زور دیا کہ وہ بات چیت کے لئے مہذب طریقہ اختیار کرے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کا عمل منقطع کیا تھا۔


انہوں نے کہا کہ حکومت تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات میں تعطل کی ذمہ دار نہیں ہے۔ محمد زبیر نے کہا کہ تحریک انصاف کے دھرنوں کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔