ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی مختلف شہروں میں احتجاج کی اپیل سے ملک میں معاشی سرگرمیوں کو نقصان پہنچے گا۔

تحریک انصاف مسائل اور انتخابی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیلئے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کرے:خرم دستگیر
04 دسمبر 2014 (12:21)
0

وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے تحریک انصاف پر زور دیا ہے کہ وہ مسائل اور انتخابی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیلئے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کرے۔ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی مختلف شہروں میں احتجاج کی اپیل سے ملک میں معاشی سرگرمیوں کو نقصان پہنچے گا۔

خرم دستگیر خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ کو شہروں کو بند کرنے کا فیصلہ واپس لینا چاہیے تاکہ مسائل کے حل کیلئے بات چیت شروع ہوسکے۔