غذائی تحفظ اور تحقیق کے وزیر نے آم کے کاشتکاروں اور برآمد کنندگان کی ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی ماہرین کی مدد سے شروع کئے گئے منصوبے سے اس شعبے میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔

سکندربوسن کاپاکستان اورآسٹریلیا کےدرمیان زراعت سمیت دیگرشعبوں میں تعاون پرزور
04 دسمبر 2014 (12:11)
0

غذائی تحفظ اور تحقیق کے وزیر سکندر حیات بوسن نے اچھے اور معیاری آموں کی پیداوار پروسیسنگ اور برآمد کیلئے آسڑیلیا کے تعاون کو سراہاہے۔

کراچی میں آم کے کاشتکاروں اور برآمد کنندگان کی ایسوسی ایشن کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی ماہرین کی مدد سے شروع کئے گئے منصوبے سے اس شعبے میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔


سکندر حیات نے زراعت کے دوسرے شعبوں میں بھی تعاون پر زور دیا اور آسٹریلوی کمپنیوں کو کینو کے کاشتکاروں کی استعداد کار اور اس کی برآمد میں اضافے میں مدد دینے کی پیش کش کی۔