تعلیم اور داخلہ امور کے وزیر مملکت نے کہا ہے کہ حکومت قانون، انصاف اور آئین کی سربلندی ،وسائل کی منصفانہ تقسیم اور سب کیلئے یکساں مواقع کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔

حکومت لوگوں کی خوشحالی کیلئے کوششیں جاری رکھے گی:بلیغ الرحمن
04 دسمبر 2014 (12:07)
0

تعلیم اور داخلہ امور کے وزیر مملکت بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت لوگوں کی خوشحالی کیلئے کوششیں جاری رکھے گی۔ اے پی پی سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت قانون، انصاف اور آئین کی سربلندی ،وسائل کی منصفانہ تقسیم اور سب کیلئے یکساں مواقع کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔

بلیغ الرحمن نے کہا کہ حکومتی کوششوں کے باعث معیشت میں بہتری آرہی ہے اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہاہے۔انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ معاشرے کے تمام طبقوں کو پہنچے گا اور حکومت عام آدمی کے معیار زندگی میں بہتری کی کوششیں جاری رکھے گی۔