امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لئے سیاسی پارٹیوں کے درمیان اتحاد ضروری ہے۔

حکومت ، تحریک انصاف مذاکرات کے ذریعے سیاسی بحران حل کریں :سراج الحق
04 دسمبر 2014 (12:03)
0

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف مذاکرات کے ذریعے سیاسی بحران حل کرلیں گے۔نجی ٹیلی ویژن چینل سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے بھی سیاسی ذرائع سے بحران کے حل کے حامی ہیں۔


امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لئے سیاسی پارٹیوں کے درمیان اتحاد ضروری ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی طرف سے دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ ایک اچھا اقدام تھا۔

انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم کیا کیونکہ اس سے افراط زر میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کشمیر کے دیرینہ تنازعے کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کئے بغیر پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں بہتری نہیں آسکتی۔