جان کیری نے روس پرزوردیا کہ وہ یوکرین کے جاری بحران کو ختم کرے۔

امریکہ نہیں چاہتا کہ روس تنہا ہوجائے:کیری
04 دسمبر 2014 (17:24)
0

امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکہ نہیں چاہتا کہ روس اپنے ہی اقدامات کی وجہ سے تنہا ہوجائے۔ سوئٹزرلینڈ میں ایک اجلاس کے دوران انہوں نے روس پرزوردیا کہ وہ یوکرین کے جاری بحران کو ختم کرے۔

ادھر روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے قوم سے اپنے خطاب میں مغربی ممالک پرالزام لگایاکہ وہ یوکرین کے بحران اور کریمیا کے الحاق کو ان کے ملک کے خلاف پابندیاں لگانے کیلئے ایک بہانے کے طورپر استعمال کررہے ہیں۔