ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ یہ ریل رابطہ خلیج فارس، خلیج اومان، ایشیائی ملکوں ،چین،روس، ترکی اور یورپ کو ملا ئے گا۔

وسطی ایشیاء میں ترکمانستان، قازخستان اورایران کےدرمیان900 کلومیٹرطویل ریلوے لائن کا افتتاح
04 دسمبر 2014 (11:50)
0

وسطی ایشیاء میں ترکمانستان، قازخستان اور ایران کے درمیان نوسو کلو میٹر طویل ریلوے لائن کا افتتاح ہوگیاہے جس سے وسطی ایشیاء خلیج فارس کی تجارتی گزرگاہوں سے منسلک ہوجائے گا۔ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ یہ ریل رابطہ خلیج فارس، خلیج اومان، ایشیائی ملکوں ،چین،روس، ترکی اور یورپ کو ملا ئے گا۔

اس تاریخی ریلوے لائن کی تنصیب پر دوہزار سات میں اتفاق ہوا تھا جو تقریباً دو ارب ڈالر کی لاگت سے مکمل ہوئی ہے ۔یہ ٹرین سروس قازخستان کے شہرuzenسے شروع ہوکر ترکمانستان سے گزرتے ہوئے ایران کے علاقے غوران تک جائے گی۔