انہوں نے شہر میں نابینا افراد کے ساتھ پیش آنے والے حالیہ واقعے پر افسوس کااظہارکیا

شہباز شریف کی پاکستان بلائینڈ ایسوسی ایشن کو مطالبات جلد پورے کرنے کی یقین دہانی
04 دسمبر 2014 (19:21)
0

وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے پاکستان بلائینڈ ایسوسی ایشن کو ان کے جائز مطالبات جلد پورے کرنے کا یقین دلایا ہے۔ آج (جمعرات) لاہور میں ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے شہر میں نابینا افراد کے ساتھ پیش آنے والے حالیہ واقعے پر افسوس کااظہارکیا اورمتعلقہ حکام سے آئندہ چوبیس گھنٹے میں واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے انہوں نے کہاکہ اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔