یورپی یونین کے رکن اور ترقیاتی کمیٹی کے نائب چیئرمین سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہنرمندی کے فروغ کے لئے یورپی یونین کے تعاون کو سراہا ہے۔

برطانوی اداروں کے اشتراک سے ہنر کی ترقی کے جامع پروگرام پر عمل کر رہے ہیں
04 دسمبر 2014 (14:36)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت برطانوی اداروں کے اشتراک سے ہنر کی ترقی کے جامع پروگرام پر عمل کر رہی ہے۔آج لاہور میں یورپی یونین کے رکن اور ترقیاتی کمیٹی کے نائب چیئرمین Niri Deva سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے ہنرمندی کے فروغ کے لئے یورپی یونین کے تعاون کو سراہا ہے۔


انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد پاکستان میں ہنرمندی کے فروغ کے وسیع امکانات موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ایک ٹھوس حکمت عملی وضع کی گئی ہے ۔ انہوں نے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے میں یورپی یونین کی سرمایہ کاری کو ایک اچھا شگون قرار دیا۔


اس موقع پر یورپی پارلیمنت کے رکن نے پنجاب کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کی کوششوں کو سراہا اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور لوگوں کو ہنرمند بنانے کے لئے صوبائی حکومت کو تمام ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔