ایک لاکھ سے زائد عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے
03 اگست 2017 (13:04)
0

حضرت محمدۖ سے اپنی عقیدت کے اظہار اور مسجد نبو ی میں عبادت کیلئے ایک لاکھ سے زائد عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں۔ حج و عمرہ کے لئے سعودی عرب کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے مطابق تقریباً ایک لاکھ نوہزار چار سو اٹھائیس عازمین مدینہ منورہ پہنچے ہیں اور یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں نو فیصد زیادہ ہے۔
عازمین کے استقبال کے لئے ہوائی اڈے پر بہترین انتظامات کئے گئے ہیں ، عازمین کے خوش اسلوبی سے اور جلد داخلے کے عمل کے لئے ایک سو پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ سنٹرز مصروف عمل ہیں۔