وفاقی حکومت کا شمالی اور جنوبی وزیرستان میں شاہراہوں کی تعمیر نو اوربحالی کے کام کا آغاز
04 اگست 2017 (16:36)
0

وفاقی حکومت نے شمالی اور جنوبی وزیرستان ایجنسیوں میں شاہراہوں کی تعمیر نو اوربحالی کے کام کا آغاز کردیا ہے۔فاٹا سیکرٹریٹ کے ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ اس مقصد کے لئے دس ارب روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔چار سو کلو میٹر طویل شاہراہوں کی تعمیر نو اوربحالی کا کام اگلے سال تک مکمل کر لیا جائے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ منصوبہ دونوں ایجنسیوں کے عوام کی سیاسی اور اقتصادی حالت زار میں بہتری کے لئے دورس نتائج مرتب کرے گا۔