سارک ممالک کی ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت
04 اگست 2016 (22:44)
0

سارک ممالک نے ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے اور اس کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔ یہ ایجنڈا جمعرات کے روز اسلام آباد میں ختم ہونے والے سارک ممالک کے وزرائے داخلہ کے ساتویں اجلاس میں منظور کیا گیا۔

اجلاس میں نوجوانوں، خواتین اور بچوں کے مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے سائبر کرائم اور بین الملکی منظم جرائم پر قابو پانے کے حوالے سے عملی اقدامات پر زور دیا۔ اجلاس نے خطے میں ان مشترکہ سماجی برائیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مانیٹرنگ کا نظام بہتر بنانے اور معلومات اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیا۔